i بین اقوامی

مسجدالحرام میں زائرین اور نمازیوں کے گروپ کو منظم کرنے کے اسٹریٹجک منصوبےتازترین

September 26, 2022

مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ گروپنگ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے حجاج اور عمرہ زائرین کو منظم کرنے کی مسجد الحرام کے صحنوں میں مخصوص داخلی راستوں پرچھان بین کیلیے مقرر کردہ تین مقامات پراسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کی رہ نمائی اور ان کے گروپس کو منظم کرنے کیلیے شاہ عبدالعزیز گیٹ، شاہ فہد گیٹ، اور باب علی رضی اللہ عنہ گیٹ مختص ہیں جہاں ملازمین کا کام یہ ہے کہ وہ حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنائیں گے۔ پھر انہیں صحن میں داخل ہونے کے لیے مقرر کردہ راستے کی طرف رہ نمائی کریں گے اور نماز ادا کرنے کے لیے حجر اسود کے قریب زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کا انتظام کریں گے۔جنرل تفویج پر نظر رکھنے والی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر ریان سقطی نے داخلے کے عمل میں پیدل چلنے والوں میں عازمین کی ہموار پیروی اور زیادہ بھیڑ نہ ہونے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہیں طواف کے آغاز کی ہدایت کی۔حج اور عمرہ کرنے والوں کے لیے گروپ بندی کے شعبہ کے ڈائریکٹر محترم انجینیر حسن بن عبداللہ محمد نے کہا کہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے جنرل صدرڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی رہ نمائی میں ورکنگ نظام پرعمل درآمد کی کوشش کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام میں زائرین کے رش پرنظررکھنے کے لیے معاون صدر برائے سروس، ٹیکنیکل اور فیلڈ افیئرز جناب محمد بن مصلح الجابری کی براہ راست نگرانی میں کام ہوتا ہے تاکہ مسجد حرام میں نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے مملکت کی قیادت کے وژن 2030کے اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی