سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100 ملک عبداللہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کی منظوری دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے اپنے عہد میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تعمیر، تزئین اور ہر لحاظ سے اسے پرشوکت بنانے پر بھرپور توجہ دی ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے دور سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد تک ہر حکمراں نے اس بات کا خیال رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی