ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہسا امینی کی موت پر پارلیمنٹ کی رپورٹ کو ہفتے کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات سید نظامالدین موسوی نے پارلیمنٹ کے عوام اجلاس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مہسا امینی کی موت پر پارلیمنٹ کی رپورٹ کو ہفتے کے آخر تک حتمی شکل دی جائے گی اور عوام کو بتا دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے نمائندوں کو ملک کے حالیہ واقعات کے بارے میں دو الگ الگ حصوں میں ایک تفصیلی رپورٹ دی اور اس کے بعد ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین اشتری نے حالیہ مسائل کے بارے میں وضاحت کی۔موسوی نے کہا کہ اس ملاقات میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے نمائندوں کو حالیہ واقعات کے علاقائی اور بین الاقوامی پہلوئوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی