i بین اقوامی

مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا،انٹرپول نے خالصتان رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردیتازترین

October 13, 2022

انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرپول نے مودی سرکار کی طرف سے علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے خلاف دہشت گردی کے الزامات پر ریڈ کارنر نوٹس (آر سی این) جاری کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔انٹرپول نے تصدیق کی ہے کہ اس نیپنوں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی بھارت کی درخواست کو مسترد کردیا، جو علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے بانی اور قانونی مشیر ہیں جنھوں نے برطانیہ، یورپ اور اب کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کی قیادت کی تھی۔ بھارت نے انٹرپول سے درخواست کی تھی کہ وہ پنون کی حوالگی اور بھارت کے حوالے کرنے یا دیگر قانونی کارروائی تک اسے تلاش کر کے حراست میں لے۔بھارت گروپتونت سنگھ پنوں کے پنجاب میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہ دے سکا۔انٹرپول کے فیصلے سے خالصتان کے مطالبے کو تقویت اور خالصتان ریفرنڈم کو جمہوری و قانونی اور اخلاقی حیثیت مل گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی