لندن کے میئر صادق خان نے ظہران ممدانی کے میئر نیویارک منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف پر امید اور تقسم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ برٹش پاکستانی صادق خان مغربی دنیا کے بڑے شہر کے 2016 میں پہلی بار میئر بنے تھے پھر 2021 اور پھر 2024 میں بھی انہوں نے یہ معرکہ جیت لیا۔ اب امریکا کے سب سے بڑے شہر کے میئر ایک مسلمان بھارتی نژاد ظہران ممدانی بنے ہیں اور صادق خان ہی کی طرح یہ بھی صدر ٹرمپ کی بدترین تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ صادق خان نے کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے، جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اس کے بالکل برعکس ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی