i بین اقوامی

مقبوضہ بیت المقدس ،ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھادی،ایک شخص ہلاک،متعددزخمی، ڈرائیورگرفتارتازترین

January 07, 2026

مقبوضہ بیت المقدس میں ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس یہودیوں پر چڑھانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔خیال رہے کہ آرتھوڈوکس یہودی فوج میں لازمی بھرتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔آرتھوڈوکس یہودیوں کی جانب سے ٹریفک بلاک کی گئی اور بسوں پر پتھرا بھی کیا گیا، اس کے علاوہ پولیس پرانڈوں کی بارش کی گئی اور کچرے کے ڈبے بھی جلائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی