جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوکساکا اور ویراکروز کی ریاستوں کو جوڑنے والی ٹرین نِزاندا کے علاقے میں ایک موڑ سے گزرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرین میں عملے کے 9 ارکان سمیت 250 افراد سوار تھے، جبکہ 98 زخمیوں میں سے 36 افراد زیر علاج ہیں۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر اپنے بیان میں کہا کہ زخمیوں میں کم از کم 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اوکساکا کے گورنر نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد اور علاج کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی