i بین اقوامی

محبت کی انوکھی کہانی، چینی خاتون نے زلزلے میں جان بچانے والے فوجی اہلکار سے شادی کرلیتازترین

December 10, 2025

چین میں ایک خاتون نے اس فوجی اہلکار سے شادی کرلی جس نے تقریبا 16 سال قبل ایک تباہ کن زلزلے کے دوران اس کی جان بچائی تھی۔ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق 2008 میں صوبہ وینچوان میں شدید زلزلہ آیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسی دوران 22 سالہ فوجی اہلکار لیانگ ژیبن ریسکیو مشن پر تعینات تھے۔انہوں نے 10 سالہ لیو شی می کو ایک منہدم عمارت کے ملبے سے چار گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد زندہ باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا تھا۔صحت یاب ہونے کے بعد لیو اپنے خاندان کے ساتھ شہر جھوژو منتقل ہوگئی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ اسے فوجی اہلکار کی صرف دھندلی سی یاد باقی رہ گئی۔

تاہم قسمت نے انہیں 2020 میں دوبارہ ملا دیا، جب لیو نے اپنی والدہ کی نشاندہی پر ایک ہوٹل میں کھڑے فوجی کو پہچان لیا۔ اس نے فورا جا کر اپنی شناخت کی تصدیق کی اور یہیں سے دونوں کا دوبارہ رابطہ بحال ہوا۔بعد ازاں دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے گفتگو شروع کی جو آہستہ آہستہ دوستی، محبت اور آخرکار شادی میں بدل گئی۔29 نومبر کو صوبہ ہونان کے شہر چانگشا میں ہونے والی ایک اجتماعی شادی کی تقریب میں دونوں سمیت 37 جوڑوں نے شادی کی، اور اس انوکھے رشتے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔یہ داستان چینی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے اور صارفین اس جوڑے کی زندگی کو تقدیر کا حسین کھیل اور حقیقی محبت کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی