i بین اقوامی

مضبوط خاندان کی تشکیل کیلئے کم ازکم 3 بچوں کا ہونا نہایت ضروری ہے، ترک صدرتازترین

January 14, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکیے کی آبادی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث ملک کو مستقبل میں آبادی کے سنگین بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق استنبول میں ایک تقریب کے دوران فنکاروں اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نیک ہا کہ ترک معاشرے کو آبادی میں کمی کے رجحان کو پلٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے خود کو 9 بچوں کا نانا دادا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندانوں کی تشکیل کے لیے کم از کم 3 بچوں کا ہونا نہایت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ جوڑوں کو کہتا ہوں کہ کم از کم تین بچے ہوں، کیونکہ مضبوط خاندان بنانے کیلئے یہ لازمی ہے۔صدر اردوان نے ترک شماریاتی ادارے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2024 میں ملک کی شرح پیدائش کم ہو کر 1.48 رہ گئی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو تباہی قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنی تعداد بڑھانی ہوگی، یہ صرف ہماری خواہش نہیں ہے، آبادی میں اضافہ مذہبی تعلیمات سے بھی ہم آہنگ ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ان کے قریبی حلقے کے بعض افراد بھی آبادی میں اضافے کے مخالف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی