برطانیہ کے ایڈنبرگ چڑیا گھر میں موجود سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی کا شکار بن گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرگ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لومڑی رات کے وقت پینگوئن انکلوژر میں گھس گئی اور وہاں موجود سب سے قدیم پینگوئن مسز وولووٹز پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میںدنیا کاسب سے عمر رسیدہ پینگوئن مر گیا تاہم لومڑی کے حملے سے انگلوژر میں موجود دیگر پینگوئن خیریت سے ہیں،چڑیا گھر کے سربراہ نے پینگوئن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسز وولووٹز ایک بڑی شخصیت تھی، ہم ان کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے کہا کہ 35سالہ پینگوئن عملہ اور چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے شرکا کے پسندیدہ تھے،چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ عملہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاتا تھا لیکن جنگلی جانوروں کی جانب سے خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں انگلوژز کی بائونڈری کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کیا کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی