قطر ایئرویز اور برٹش ایئرویز نے صارفین کے لیے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسیع کر دیا ۔عرب نیوز کے مطابق دونوں ایئرلائنز اپنے مشترکہ نیٹ ورک میں مزید 42 ممالک کا اضافہ کر رہے ہیں۔اس مشترکہ نیٹ ورک کے تحت دونوں ایئرلائنز اٹلی، ناروے، سنگاپور، سویڈن اور مالدیپ کے علاوہ افریقہ، ایشیا، یورپ اور اوشیانا (بحرالکاہل میں موجود جزائر)تک اپنے نیٹ ورک کو بڑھا رہے ہیں۔برٹش ایئرویز کے سی ای او سیان ڈوئل نے کہا کہ قطر ایئرویز کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات میں یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔مشترکہ طور پر دونوں ایئرلائنز 60 سے زیادہ ممالک میں 185 مقامات پر اپنی خدمات پیش کریں گے۔ایک بیان کے مطابق قطر ایئرویز اور برٹش ایئرویز کے صارفین کے پاس قیمتوں، شیڈول اور لندن اور دوحہ سے براہ راست اور کنکٹنگ پروازوں کے آپشنز ہوں گے۔دونوں ایئرلائنز کے مطابق مشترکہ نیٹ ورک کو بہتر کرنے اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ ایک ساتھ مزید آگے بڑھنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اکبر البکر نے کہا کہ مسافر اب ہمارے مشترکہ نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کا تجربہ کر سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی