i بین اقوامی

کونگو میں نایاب پہاڑی گوریلا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائشتازترین

January 09, 2026

وسطی امریکی ملک کونگو میں نایاب پہاڑی گوریلا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کونگو کے نیشنل پارک میں نایاب پہاڑی گوریلا کے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پہاڑی گوریلا کی نسل خطرے سے دوچار ہے جس نے نیشنل پارک میں 2 نر بچوں کا جنم دیا ہے۔ ویرنگا نیشنل پارک کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 3 جنوری کو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جنہیں صحت مند قرار دیا جارہا ہیجب کہ نومولود کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے پارک انتظامیہ کی جانب سے تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں 22 سالہ مادہ مافو اپنے 2 بچوں کو گود میں لے کر بیٹھی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی