i بین اقوامی

کویت میں موسم سرما کی ویکسینیشن مہم کا آغازتازترین

September 26, 2022

کویت میں موسم سرما کی انفلوئنزا ویکسینیشن مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کویت میں تمام گورنریٹس میں 46 مراکز صحت کے ذریعے 2022 اور 2023 کے موسم سرما کی انفلوئنزا ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند کے مطابق اس مہم میں موسمی انفلوئنزا کی ویکسینیشن اور شدید بیکٹیریل نمونیا (نیموکوکل)کے خلاف ویکسینیشن شامل ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام ویکسینیشن مراکز پر انفلوئنزا ویکسین دستیاب ہے، اس سروس سے فیض یاب ہونے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر جا کر ایڈوانس بکنگ کر کے رجسٹریشن کرانی ہوگی۔متعدی امراض کے کنٹرول کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر حماد بستکی نے کہا کہ موسمی ویکسینیشن انفیکشن کے امکان اور انفیکشن کی صورت میں اس کی پیچیدگیوں کو محدود اور ان پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔وزارت کے مطابق حاملہ خواتین بھی حمل کے کسی بھی وقت انفلوئنزا ویکسینیشن کروا سکتی ہیں۔بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سمیت 6 ماہ کی عمر سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے بچے بھی یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں، اور وہ لوگ بھی جو دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی