کویت میں مالی واجبات نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے والے 13 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔کویتی میڈیا کے مطابق حکام نے انتہائی اقدام کرنے والے ان بھارتیوں کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ان بھارتی شہریوں نے اونچائی پر چڑھ کر جان دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ کود کر خودکشی کر لیں گے۔اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکار اور فائر فائٹرز نے پہنچ کر صورتحال کی نازکت کو سمجھتے ہوئے تارکین وطن سے مذاکرات کیے اور انہیں تنخواہوں کے عوض ڈی پورٹ کرنے پر آمادہ کیا۔یہ تمام بھارتی سیاحتی ویزے پر مملکت میں آئے تھے اور فیس کے عوض ایک کنٹریکٹنگ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ان کے مستقبل میں کویت آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور بلاک اسٹیٹس کے ساتھ انہیں ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی