وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل حملہ کیس میں 6 جنوری 2021 کو گرفتار افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی، احتجاج کرنے والوں کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق وائٹ ہائو س نے6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے سے متعلق تا زہ بیان جاری کیا ہے ۔ وائٹ ہائوس کے مطابق سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کی وجہ سے مظاہرین کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کاالزام اس وقت کی اسپیکر نینسی پلوسی پرعائد ہے۔واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ کیخلاف عوام کو اکسانے، ان کے ساتھیوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، امن و امان کی فضا کو خراب کرنے پر کارروائی اور تفتیش کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی