کینیڈین حکومت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا، کینیڈین وزیرہرجیت سجن نے ابتدائی طور پر 5 ملین کینیڈین ڈالرامداد کا اعلان کیا،کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنرظہیرجنجوعہ نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں ، جس میں سیلاب سے تباہی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی پر بات چیت کی،ہائی کمشنر نے کہا کہ سیلاب اور بارش سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوچکیہیں، سیلاب اوربارش سے 1100سے زائدانسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،ظہیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اوربارش سے 1600سیزائدافرادزخمی ہوئے، 7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد مکانات جزوی یا مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیلاب سے 163 پلوں اور 170 دکانیں تباہ ہوچکی ہیں اور 3400 کلومیٹر طویل سڑکوں کونقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارش سے بڑے پیمانے پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی