ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی ناانصافی پر مبنی جارحیت کا سخت اور افسوسناک جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم لیڈر پر حملہ دراصل ایران کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے مترادف ہوگا۔یہ ردعملاسرائیل کیلئے سابق امریکی سفیر کے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہیدکر نے کی کوشش سے متعلق دیئے گئے بیان پرسامنے آیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد بھی سامنے آیا، جنہوں نے مظاہرین کے خلاف کارروائیوں اور ممکنہ پھانسیوں پر ایران کو بارہا خبردار کیا ہے۔
ٹرمپ نے ہفتے کو پولیٹیکو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہایران میں نئی قیادت لانے کا وقت آ گیا ہے۔ایرانی صدر نے معاشی بحران کا ذمہ دار بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے جاری پابندیاں اور دشمنی ایرانی عوام کی مشکلات کی بڑی وجہ ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق امریکی سفیر ڈین شیپیروکا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی