خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 13 نومبر کو مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ سلمان بن عبدالعزیز نے سنت رسول اکرمﷺ پر عمل کرتے ہوئے نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہر شخص توبہ واستغفار، نیک اعمال اور باران رحمت کیلیے اللہ تعالی سے دعا کرے۔مملکت میں نماز استسقا کے اجتماعات مسجد الحرام، مسجد نبوی سمیت مملکت بھر کی جامع مساجد میں ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی