امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان جلد ہی معاہدہِ ابراہیمی میں شامل ہو جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف سے فون پر گفتگو کے بعد کیا۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر لکھا، ہم جلد ایک دستخطی تقریب کا اعلان کریں گے تاکہ اسے باضابطہ بنایا جا سکے، اور کئی دیگر ممالک بھی اس طاقت کے کلب میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔قازقستانی حکومت نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ معاہدہِ ابراہیمی میں شمولیت کا معاملہ حتمی مراحل میں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس معاہدے میں ہماری متوقع شمولیت قازقستان کی خارجہ پالیسی کا فطری اور منطقی تسلسل ہے، جو مکالمے، باہمی احترام اور علاقائی استحکام پر مبنی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی