i بین اقوامی

جوبائیڈن کی یوکرین کیلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوریتازترین

September 30, 2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے منظوری یوکرین کی معاشی اور فوجی امداد کے لیے دی ہے۔اس امداد میں یوکرین کی فوج کیلئے ہتھیاروں، تنخواہوں اور رسد کیلئے 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین پرروسی دعوں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس کی زیرِقیادت یوکرین میں ریفرنڈم کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور روس نے یوکرین میں ریفرنڈم کرواکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی