i بین اقوامی

جنوری تا جولائی چین کے ٹیلی کام سیکٹر میں مستحکم نشوونماتازترین

August 27, 2022

رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران چین کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مشترکہ صنعتی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 8.3فیصد اضافہ کے ساتھ 9کھرب 44ارب 20کروڑ یوآن(تقریبا 1 کھرب 37ارب87کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔اس مدت کے دوران ابھرتے ہوئے کاروبار جیسے بگ ڈیٹا، کلاڈکمپیوٹنگ، انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز اور انٹرنیٹ آف تھنگز تیزی کے ساتھ پھیلے۔ چین کی تین ٹیلی کام کمپنیوں - چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی ابھرتی ہوئی کاروباری آمدن گزشتہ سال کی نسبت 35.1فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 84 ارب 30 کروڑ یوآن ہو گئی۔اس بریک ڈان کے دوران کلاڈکمپیوٹنگ سروسز کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 131.7 فیصد اضافہ جبکہ بڑے ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی آمدن میں بالترتیب 60.3 فیصد اور 25.9 فیصد اضافہ ہوا۔5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعمیر میں بھی مسلسل پیشرفت ہوئی۔ جولائی کے اختتام تک چین میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد تقریبا 19 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی