جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 سالہ تاریخ کی ریکارڈ طوفانی بارش نے تباہی مچادی اور سیلابی صورتحال سے 8 افراد ہلاکاور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، طوفانی بارش سے سیئول شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شاہراں پر گاڑیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی ریلے سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہوگئے۔شہر میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر ٹریفک کا رش لگ گیا، بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔کورین محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کئی مقامات پر ریکارڈ 141 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔پیر کی رات سے منگل تک شہر میں 451 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، طوفانی بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی