جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ افواج نے اگلے ہفتے شروع ہونے والی اپنی بڑی مشترکہ مشقوں سے قبل منگل کو چار روزہ ابتدائی مشقیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قیادت میں بحران سے نمٹنے کی مشقیں منگل سے جمعہ تک کی جائیں گی، جس کا مقصد جنگ سے پہلے کے ممکنہ بحرانی حالات کا جواب دینے کے طریقہ کار پر عمل کرنا ہے۔ ابتدائی مشقیں الچی فریڈم شیلڈ (یو ایف ایس)مشق کے سلسلے میں کی جائیں گی، جو کہ دونوں اتحادیوں کے درمیان موسم گرما کے وقت کی ایک نئی فوجی مشق ہے جس میں فیلڈ مینیورز شامل ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس ) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یو ایف ایس مشق دفاعی نوعیت کی ہے جو سالانہ منعقد کی جاتی ہے اور یہ 22 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی