جاپان کی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے مبینہ آسیب زدہ سرکاری رہائش گاہ میں قیام اختیار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق مشہور ہے وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ میں ایک صدی قبل کے جاپانی فوجیوں کی ارواح بھٹکتی ہیں، جب کہ یہاں ایک وزیر اعظم کا بھی قتل ہوچکا ہے۔ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے ٹوکیو میں وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں قیام اختیار کیا۔ 1929 میں تعمیر ہونے والی یہ عمارت ماضی میں 1930 کی دہائی کی بغاوتوں اور اعلی حکام، حتی کہ ایک وزیرِ اعظم کے قتل کا مقام رہی ہے، اور اسی وجہ سے اسے آسیب زدہ سمجھا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی