جاپانی شہر کیٹاک یوشہو میں نرسنگ ہوم نے بزرگوں کا دل بہلانے اور انھیں خوش رکھنے کے لیے کمسن بچوں کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے،ان بچوں کی عمریں 4برس سے کم ہونگی اور انھیں معاوضے میں فارمولا ملک (دودھ)اور نیپی ملیں گے،یہاں آنے والے بچوں کے والدین ایک راضی نامے پر دستخط کریں گے کہ جس کے تحت وہ جب چاہیں نرسنگ ہوم آسکیں گے،اس معاہدے میں یہ بھی درج ہے کہ بچوں کو جب بھوک لگے گی،نیند آئے گی اور ان کے موڈ کو دیکھتے ہوئے وہ چھٹی کرسکتے ہیں،نرسنگ ہوم کے صدر کیمی گونڈو نے بتایا کہ اب تک 30بچوں کو یہاں ملازمت دی گئی ہے، نرسنگ ہوممیں 100سے زائد بزرگ موجود ہیں جن کی عمریں 80برس سے زائد ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ اس منفرد فیصلے کے اب تک حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور یہاں موجود بزرگوں نے بچوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی