ترکی نے کہا ہے کہ وہ تاریخی واقعات کو مسخ کرنے والے ملک یونان کو تاریخ میں موجود سیاہ دھبوں اور حقائق سے دنیا کو آگاہ کرتا رہیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ترکی کے خلاف یونان کے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ"ایشیا کچک کی تباہی " کے زیر عنوان یونانی حکام کے غیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول بیانات اور سرگرمیوں کے ذریعے، انہیں سو سال پہلے کی مہم جوئی کے نتیجے میں اناطولیہ پر قبضے کے دوران یونانی فوج کی شکست کو فراموش کرنے ، اور انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم، تاریخی حقائق کو مسخ کر تے ہوئے عالمی برادری کو جھوٹ سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان اناطولیہ میں یونانی فوج یا انتظامیہ کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنے کی ذمہ داری کو تسلیم کرتا ہیلیکن اس نے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کا اعتراف کرنے اور اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پوری دنیا نے گواہی دی ہے کہ یونان جس نے تاریخ سے کبھی سبق نہیں سیکھا، آج بھی خواتین اور بچوں کی تفریق کے بغیر تارکین وطن کو موت کے گھاٹ اتار کر اپنے وحشیانہ اقدامات سے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ترکی نے کہا ہے کہ وہ تاریخی واقعات کو مسخ کرنے والے ملک یونان کو تاریخ میں موجود سیاہ دھبوں حقائق کو دنیا کو آگاہ کرتا رہیگا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ایک بار پھر یونان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ عقل کا استعمال کرے اور حقائق کو غلط ثابت کرکے نفرت کو ہوا دینا بند کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی