i بین اقوامی

یونان کو ترکیہ پر مسلط کرنے والوں کی نیتوں سے، بخوبی واقف ہیں،ترک صدرتازترین

September 28, 2022

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم یونان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ امریکہ اور یورپ سے آنے والی امداد آپ کو بچا لے گی؟ یہ امداد آپ کو بچا نہیں سکے گی۔ اس سے آپ صرف شوبازی ہی کر سکتے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے توسیع شدہ ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک شہریوں کا خون بہانے والوں کو، یونان کے لاوریون کیمپ سمیت یورپ کے تقریبا تقریبا سب ممالک میں پشت پناہی مل رہی ہے اور یہ قاتل ہر جگہ کھلے عام دندناتے پھِر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ "جیسے جیسے شام اور شمالی عراق میں دہشت گردی کے گڑھ تباہ ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم کے رکن بعض ممالک میں کھلے بندوں کیمپ کھول رہے ہیں۔ ہمیں ہمسائیگی کے حقوق کا درس دینے والے ممالک کو سب سے پہلے ان انسان اور جمہوریت دشمنوں کی طرف لاپرواہی سے باز آئیں"۔صدر ایردوان نے ترکیہ کے ہمسایہ ممالک سمیت تمام ممالک سے، کسی قسم کی تفریق کئے بغیر، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، یونان کو اکسا کر ترکیہ پر مسلط کرنے والوں کی نیتوں سے، بخوبی واقف ہیں۔ مغربی تھریس اور جزائر میں جمع کیا گیا اسلحہ ہمارے لئے کوئی مفہوم نہیں رکھتا کیونکہ ہماری طاقت اور امکانات اس سب سے بہت بڑھ کر ہیں۔ لیکن ہم یونان کو یہ ضرور یاد دلانا چاہیں گے کہ درپیش صورتحال ایک خفیہ قبضے کا مفہوم رکھتی ہے"۔صدر رجب طیب ایردوان نے یونان کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ " آپ کا سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور یورپ سے آنے والا اسلحہ آپ کو بچا لے گا؟ یہ اسلحہ آپ کو بچا نہیں سکے گا۔ اس سے آپ صرف شوبازی کر سکتے ہیں"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی