آئرلینڈ میں اس وقت سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریبا 20 کلومیٹر دور، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔ یہ واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب زیلنسکی ریاستی دورے کے لیے آئرلینڈ پہنچ رہے تھے۔آئرش اور یوکرینی میڈیا کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں زیلنسکی کے طیارے کے گزرنے کا وقت طے تھا، تاہم طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا، جس کے باعث صدر کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی موجودگی نے شدید سیکیورٹی تشویش پیدا کی اور فوری تحقیقات کا آغاز ہوا کہ یہ ڈرونز زمین سے یا کسی نامعلوم بحری جہاز سے اڑائے گئے تھے۔
یوکرینی حکام کو ڈرونز کے بارے میں مطلع کیا گیا، لیکن ان کے مطابق صورتحال ایسی نہیں تھی جس میں دورے کی سکیورٹی یا شیڈول میں تبدیلی کی ضرورت پڑتی۔ آئرلینڈ کے ڈیفنس فورسز نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واقعے کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم مقف اختیار کیا کہ پولیس کی سربراہی میں ہونے والا حفاظتی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب یوکرین جنگ سے متعلق عالمی سفارتی رابطوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی