i بین اقوامی

یو اے ای نے ویزا فری سفر کا اعلان کردیاتازترین

October 18, 2022

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جن شہریوں کے پاس عام پاسپورٹ ہے وہ بغیر ویزے کے جاپان کا سفر کرسکیں گے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کے حامل افراد یکم نومبر 2022 سے شروع ہونے والے سیاحت یا کام کے مقصد کے لیے ہر دورے میں 30 دن تک جاپان میں رہ سکیں گے۔وزارت کا کہنا ہے کہ جاپان میں داخلے کے لیے وہاں کے قوانین لاگو ہوں گے جس کے مطابق پاسپورٹ کی کم از کم چھ ماہ کی میعاد کو یقینی بنانا، روانگی سے 72 گھنٹے قبل لیا گیا منفی کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کرنا، یا یہ ثابت کرنے والا سرٹیفکیٹ پیش کرنا کہ مسافر نے تین خوراکیں لگائی ہیں جو جاپان میں منظور شدہ ہیں۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے انڈر سکریٹری خالد عبداللہ بلہول نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو پہلے داخلے کے ویزوں سے مستثنی کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 50 سال منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سیاحت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے گا اور کاروبار، تجارت، سرمایہ کاری میں نئے مواقع کی حمایت کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد اضافی سفارتی، اقتصادی، سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کی حوصلہ افزائی کرکے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا میں جاپان کا دسواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی 340 سے زائد جاپانی کمپنیاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی