i بین اقوامی

ڈیموکریٹک کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، وینزویلا پر حملہ غیر قانونی قرار دیدیاتازترین

January 06, 2026

ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کر دی۔ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر وینزویلا پر حملہ غیر قانونی کارروائی ہے، امریکی عوام ایک اور غیر ملکی جنگ کو مسترد کرتے ہیں، ٹرمپ نے منشیات کے جرم میں قید سابق صدر ہنڈوراس کی سزا معاف کی۔حکیم جیفریز نے مزید کہا کہ ٹرمپ سنجیدہ ہوتے تو گزشتہ ماہ سزا یافتہ قیدی کو رہا نہ کرتے، امریکا میں کانگرس پر حملہ آور آج جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی