i بین اقوامی

یمنی عالمِ دین شیخ علی الثنانی دورانِ تدریسِ قرآن انتقال کر گئے، ویڈیو وائرلتازترین

January 01, 2026

یمن کے معروف قرآن کے معلم اور عالمِ دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآن کی تدریس کے دوران اچانک انتقال کر گئے، ان کے آخری لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یمنی عالمِ دین یمن کے صوبہ مآرب میں قرآن کی درس و تدریس میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہوتی ہیں اور کرسی سے نیچے آگرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی الثنانی رمیلہ کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی کر رہے تھے، وہ معمول کے مطابق ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اور ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا کہ اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ان کے انتقال سے صوبہ مآرب ایک ممتاز مذہبی اور تعلیمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم عالمِ دین نے اعلی تعلیمی امتیاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی