i بین اقوامی

یمن میں حوثی باغیوں اور اتحادی فوج کے وفود کا قیدیوں کے تبادلے کے لیے دورہتازترین

October 13, 2022

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والی اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے اتحاد اور حوثیوں کے دو وفود کے درمیان دوروں کے تبادلے کا اعلان کیا تاکہ دونوں طرف کے قیدیوں سے ملاقات کی جا سکے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق المالکی نے کہا ہے کہ یہ باہمی دورے خیر سگالی کے اقدام اور یمن میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے اعتماد سازی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وہ دونوں طرف سے تمام جنگی قیدیوں کی واپسی کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔بریگیڈیئر جنرل المالکی نے مزید کہا کہ انسانی نوعیت کے اس دورے کا تعلق قیدیوں کے معاملات سے خالصتا انسانی بنیادوں پر ہے، اور یہ جنگ بندی کے فوائد میں سے ایک ہے۔ اس میں توسیع اور اس کے فوائد کو ان کی زندگیوں پر پھیلانا اور انسانی بنیادوں پر دوںوں طرف موجود قیدیوں کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے۔بریگیڈیئر جنرل المالکی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کے امور کو اتحادی قیادت کی طرف سے خصوصی توجہ حاصل ہے اور یہ کہ دونوں طرف سے تمام جنگی قیدیوں کی واپسی اور اس فائل کومکمل کرنے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی