حماس نے 11 سال قبل مارے گئے فوجی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ فوجی کے جسمانی اعضا غزہ میں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی افواج کے حوالے کیے گئے، بعدازاں ان کی شناخت کی تصدیق بھی کر دی گئی۔بیان کے مطابق یہ کارروائی موجودہ جنگ بندی معاہدے کے تحت عمل میں آئی، جو 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی