i بین اقوامی

گودی میڈیا نے ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیاتازترین

November 12, 2025

بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے مودی نواز اینکر پرسنز نے ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ریپبلک ٹی وی کے متنازع اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے تازہ پروگرام میں مسلمانوں اور کشمیری رہنمائوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیئے جنہیں انسانی حقوق کے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ارنب گوسوامی نے اپنے شو میں کہا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، ملک میں وائٹ کالر جہاد چل رہا ہے، مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کشمیری رہنما عمر عبداللہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمر عبداللہ منافق ہیں، ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح محبوبہ مفتی سمیت کشمیری سیاسی رہنمائوں کو بھی دھوکے باز اور فکری فراڈ قرار دیا۔گوسوامی نے ایک معروف بھارتی صحافی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک خاص صحافی ہے جسے حافظ سعید کو صحافت کا آئیڈیل قرار دینے پر خوب داد ملتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ارنب گوسوامی کی جانب سے "وائٹ کالر جہاد" جیسے الفاظ کا بار بار استعمال کشمیری مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز بیانیہ تیار کرنے کی کوشش ہے جو صحافتی اخلاقیات اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔میڈیا واچ ڈاگز اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت اور میڈیا ریگولیٹری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی