i بین اقوامی

گھانا نے ماربرگ وائرس کی بیماری کے خاتمے کا اعلان کر دیاتازترین

September 17, 2022

گھانا نے ملک میں ماربرگ وائرس کی بیماری(ایم وی ڈی) کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔گھانا ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل پیٹرک کوما ابوگی نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)عہدیداروں کیساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گھانا میں ایم وی ڈی کی پہلی لہر پر قابو پا لیا گیا ہے اور میں سرکاری طور پر اس وبا کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔پیٹرک کوما ابوگی نے کہا کہ گھانا نے ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق ایم وی ڈی کیلئے مناسب جوابی اقدامات نافذ کیے ہیں اور ہم اس وبا کی بحالی یا مستقبل میں پھیلنے والی کسی بھی وبا کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم وی ڈی کے پھیلاؤ کی کامیاب روک تھام نے ڈبلیو ایچ او، ویسٹ افریقہ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر کے تعاون سے بیماری کے ردعمل کیلئے ایک لچکدار نظام وضع کیا ہے۔گھانامیں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے فرانسس چیساکا کاسولو نے گھانا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مغربی افریقی ملک نے فوری طور پر اس وبا کی اطلاعدی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ بیماری اس کی سرحدوں سے باہر نہ پھیلے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی