i بین اقوامی

فرانس کی خاتون اول کو ٹرانس جینڈر قرار دینے والے 10 افراد مجرم قرار، 8 ماہ قید کی سزاتازترین

January 06, 2026

فرانس کی خاتون اول بریجیٹ میکرون کو ٹرانس جینڈر قرار دینے والے 10 افراد کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق فرانس کی فوجداری عدالت نے بریجیٹ میکرون کے خلاف آن لائن غلط معلومات کی تشہیر کے الزام میں ملزمان کو سزائیں سنائی۔مجرموں نے انٹرنیٹ پر دعوے کیے تھے کہ بریجیٹ کی پیدائش دراصل بطور مرد ہوئی تھی اور ان کا نام جین مائیکل ٹروگنیس تھا۔ عدالت نے 8 مردوں اور 2 خواتین کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دیا ہے۔ تمام کو8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالتی فیصلے میں اضافی جرمانے، اکائو نٹ معطلی اور لازمی آگاہی کورسز کا بھی کہا گیا ہے۔عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فرانس کی خاتون اول کا کہنا ہے کہ وہ بلنگ کے خلاف جدوجہد میں خاص طور پر نوجوانوں میں ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون اور خاتون اول نے جولائی میں دائیں بازو کی امریکی پوڈ کاسٹر کینڈیس اوونس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی