فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس 18 سالہ شہید مصعب نافل کا سوگ منایا ہے اور کہا ہے کہ شہیدوں کا خون فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ یہ خون اسرائیلیوں کہ ہمیشہ ستاتا رہے گا۔ مصعب نافل کو اسرائیلی قابض فوج نے ہفتے کے روز رام اللہ کے نزدیک گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ حماس نے اس شہید کی یاد میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے ' فلسطینی لوگ اپنے شہدا کا بدلہ لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطینی نوجوانوں کی بھی بطور خاص تعریف کی گئی ہے جو پورے فلسطین میں ہمت اور جوانمردی کے ساتھ قابض اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی قابض فوج نے 18 سالہ مصعب نافل کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کیا جب وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رام اللہ کے مشرق میں واقع گاوں سنجیل کے پاس سے گذر رہا تھا۔ اس واقعے میں قابض فوج نے نافل کے رشتہ دار کوبھی اغوا کیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی