i بین اقوامی

فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کو نشانہ بنانے کی اطلاعاتتازترین

November 07, 2022

فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں اسرائیلی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔مزاحمتی کاروں نے جنین کے جنوب مغرب میں واقع "شاکید" بستی کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔انہوں نے جنین کے مغرب میں واقع سالم فوجی چوکی پر تعینات قابض افواج پر شدید فائرنگ کی۔رام اللہ میں مزاحمتی کارکنوں نے فائرنگ اوردیسی ساختہ بموں سے شہر کے شمال مغرب میں نبی صالح گاؤں کے قریب ایک فوجی ٹاور کو نشانہ بنایا۔نابلس میں مزاحمت کاروں نے شہر کے شمال مغرب میں دیر شرف کے قریب قابض فوج کے ایک دستے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد وہ وہاں سے محفوظ طریقے سے فرار ہوگئے۔مغربی کنارے اور یروشلم میں اکتوبر کے مہینے کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اور معیاری اضافہ دیکھا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین "معطی" نے 1999 مزاحمتی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی اور ایک آباد کار ہلاک اور 81 دیگر افراد مختلف زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی