اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 2015فائر بمننگ میں فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں عمر قید کے مجرم اسرائیلی آباد کار کی اپیل مسترد کردی،عدالت کی جانب سے 25سالہ اسرائیلی امیربین اولیل کو ستمبر 2020میں ان ہلاکتوں کے تناظر میں تین مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی،اسرائیلی سپریم کورٹ کے ججز نے بین اولیل کے اعتراف، وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے اپیل مسترد اور کہا کہ بین اولیل کے اقدامات یہودیت کی تمام اخلاقی اقدار کے منافی ہیں، ججز نے مزید کہ دوسرے مذاہب سے نفرت اور نسل پرستی یہودیت کے مطابق نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ اس جرم کی ہولناکی کو بیان نہیں کیا جا سکتا،خیال رہے کہ جولائی 2015میں اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے کے گائوں دوما میں گھر کو آگ لگنے سے 18ماہ کا علی دوابشہ جل کر ہلاک ہو گیا تھا، اس کے والدین بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی