فلپائن کے جنوبی صوبہ ماگوئندانا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔فلپائن کے انسٹیٹیوٹ برائے آتش فشانی و زلزلہ پیما نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 25 منٹ (دوپہر 1 بجکر 25 منٹ پاکستانی وقت)پر جنوبی قصبے یوپی سے تقریبا 11 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب 62 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے جھٹکے قریبی شہروں کوٹاباٹو ، جنرل سانتوس ، ڈاوا اور منڈانا جزیرے پر کیڈاپاوان میں بھی محسوس کیے گئے۔ انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے کے باعث آفٹر شاکس بھی آ سکتیہیں لیکن وہ نقصان دہ نہیں ہونگے۔بحرالکاہل میں حلقہ آتش کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی