i بین اقوامی

دنیا بھر میں جاری جنگیں برطانوی شہریوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہی ہیں، تحقیقاتی رپورٹتازترین

December 05, 2025

نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تنازعات برطانوی شہریوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی جنگیں اور بین الاقوامی تنازعات برطانوی شہریوں کو بڑی تعداد میں اسلام قبول کرنے کی طرف مائل کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں سب سے عام وجہ عالمی تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیل غزہ تنازع کے بعد برطانیہ میں اسلام قبول کرنے کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام قبول کرنے والے اکثر لوگ زندگی میں مقصد کی تلاش میں ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں مذہبی عقائد تبدیل کرنے والوں کی بڑی تعداد سے سروے کیا گیا۔ جس کے نتائج سے ثابت ہوا کہ مختلف مذاہب اختیار کرنے والوں کی محرکات میں واضح فرق ہے۔

اسلام قبول کرنے والوں میں 20 فیصد عالمی تنازعات اور 18 فیصد کو ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔ اسی طرح عیسائیت قبول کرنے والوں میں 31 فیصد صدمے یا کسی عزیز کی وفات اور 23 فیصد کو ذہنی صحت کا سامنا تھا۔ ہندو، بدھ مت یا سکھ مذہب اختیار کرنے والوں میں 35 فیصد کو ذہنی صحت کے مسائل اور 16 فیصد نے عالمی تنازعات کے باعث مذہب کو تبدیل کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانیہ میں مذہب تبدیل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جس کا ثبوت انگلینڈ اور ویلز میں عیسائی آبادی کا 50 فیصد سے بھی کم ہو جانا ہے۔ جہاں سب سے زیادہ ترک کیا جانے والا مذہب عیسائیت ہے۔ 44 فیصد لوگ عیسائیت چھوڑ کر کسی اور مذہب کے بجائے بے دینی کی طرف مائل ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی