دبئی ایئرپورٹ حکام نے 2 بچوں کی معصومانہ خواہش پوری کردی، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بھائی بہن کی جوڑی آنے والے برسوں تک DXB پر ہونے والے اپنے اس پرتپاک استقبال کو یاد رکھے گی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد المری دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گشت کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے دو بچوں 9 سالہ اسوبل اور 6 سالہ چارلس کو حیران کرنے کا فیصلہ کیا جو برطانیہ میں اپنی چھٹیاں گزارنے کے بعد دبئی واپس آ رہے تھے، جن کو امیگریشن کانٹر پر اپنے پاسپورٹ پر خود مہر لگانے کا موقع دیا گیا۔اس حوالے سے بچوں کے والد تھامس ولیمز نے بتایا کہ ہم برطانیہ میں چھٹیاں گزار کر دبئی پہنچے اور امیگریشن کی لائن میں ہمارا نمبر قریب آیا تو میرے دونوں بچوں کو تجسس ہوا کہ آخر کانٹرز کے اندر موجود افسران کیا کرتے ہیں؟ اس موقع پر اقامہ اور غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد المری تفتیشی دورے پر وہاں پہنچے اور انہوں نے بچوں سے خوشگوار خیریت دریافت کی اور پھر وہ انہیں اپنے ہمراہ کانٹر کی طرف لے گئے، جہاں بچوں کو پاسپورٹ افسران کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا اور بچوں سے کہا کہ وہ اپنے پاسپورٹ پر امیگریشن کی مہر خود لگا سکتے ہیں، یہ سن کر بچے خوشی سے نہال ہوگئے، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بھائی بہن کی جوڑی آنے والے برسوں تک DXB میں اس پرتپاک استقبال کو یاد رکھے گی اور یہ بچے یقینی طور پر ایک نہ رکنے والی کہانی سنانے کے لیے تیار ہوں گے جب وہ اس ستمبر میں البرشا میں اپنے اسکول واپس جائیں گے۔ ادھر دبئی ایئرپورٹس نے کورونا کے دوران جدید ورک پلیس ڈیزائن کے لیے گولڈ ایوارڈ جیت لیا، دنیا کے معروف ایئرپورٹ پر تیز رفتار ی ڈیزائن کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے حفاظت کو پہلی ترجیح کے طور پر رکھا گیا، دبئی ایئرپورٹس نے وبائی مرض کورونا کے دوران کام کی جگہ کے جدید ڈیزائن کے لیے بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا ہے، ادارے نے عظیم آجروں کے لیے ساتویں سالانہ اسٹیوی ایوارڈز میں COVID-19 کیٹیگری کے دوران کام کی جگہ کے جدید ترین ڈیزائن میں گولڈ سٹیوی ایوارڈ جیتا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی