i بین اقوامی

چینی مین لینڈ کا ڈی پی پی حکام کو "تائیوان کی آزادی" کے لیے بیرونی قوتوں پر انحصار کے خلاف انتباہتازترین

August 12, 2022


چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام اگر "تائیوان کی آزادی" کے لیے بیرونی قوتوں پرانحصار جاری رکھیں گے تو انہیں "زیادہ شدید دھچکا" لگے گا۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیا گوانگ نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے تائیوان علاقے کے حالیہ دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈی پی پی حکام ہی تھے جنہوں نے اشتعال انگیزی کی۔ انہوں نے یہ تبصرہ تائیوان کے سیاستدان جوزف وو کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں کیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ چینی مین لینڈ نے فوجی ذرائع سے آبنائے تائیوان کے پار جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ ما نے کہا کہ ڈی پی پی حکام نے چینی قوم کے مفادات کو دھوکہ دے کر اور چین مخالف بیرونی قوتوں پر انحصار کرتے ہوئے خاص طور پر "تائیوان کی آزادی" کے لیے امریکہ پر انحصار کر کے اپنے سیاسی ارادوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جبکہ مین لینڈ نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ اپنایا، تو ڈی پی پی حکام نے، اپنے اعمال پر غور کرنے کے بجائے، خود کو "متاثرین" کے روپ میں ڈھالنے اور "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں کی اپنی فطرت اور رویے کو چھپانے کے لیے حقائق کو مسخ کیا۔ انہوں نے کہا، "ڈی پی پی کی چال بازی تائیوان کے لوگوں اور عالمی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتی"

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی