چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی منگل کو تائیوان جزیرے کے ارد گرد پانیوں اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی مشقیں اور تربیت جاری رہی۔ ان مشقوں میں بنیادی طور پر مشترکہ ناکہ بندی اور مشترکہ امدادی کارروائیوں پر توجہ مرکوز تھی۔ تھیٹر کمانڈ کے تحت فضائیہ کیمتعدد قسم کے جنگی طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں پیشگی انتباہ کے حامل طیارے ، لڑاکا طیارے، فضائی ایندھن بھرنے والے ہوائی جہاز اور جیمنگ ایئر کرافٹ شامل ہیں جو فضائی حدود کنٹرول آپریشنز، ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے اور ہوا سے سمندر میں مدد کے لیے مشقیں کرتے ہیں۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو، گولہ بارود اور مواد کی فراہمی، آلات کی مرمت اور زخمیوں کو ریسکیو اور منتقلی کے لیے بھی مشقیں کی گئیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی