چین کی سافٹ ویئر صنعت کی کاروباری آمدن میں رواں ماہ کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت صنعت اور انفا رمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران اس شعبے کو مجموعی طور پر 64.4 کھرب یوآن (تقریبا ً907.07 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔کمپنیوں نے اس مدت کے دوران مشترکہ طور پر 695.2 ارب یوآن کا نفع کمایا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد زائد ہے۔اس عرصے میں چین کے سافٹ ویئر خدمات کی مالیت 34.4 ارب امر یکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی