i بین اقوامی

چین پرامن ترقی اور کھلی معیشت کی پالیسی پر قائم رہے گا:چینی وزیراعظمتازترین

October 01, 2022

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کہا ہے کہ چین پرامن ترقی کے راستے اور اصلاحات اور کھلی معیشت کی ریاستی پالیسی پر قائم رہے گا۔لی نے ان خیالات کا اظہار عظیم عوامی ہال میں چین میں تعینات ہونے والے41 نئے سفیروں اور ایک ادارے کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے چین میں تعینات ہونے والے نئے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور متعلقہ ممالک اور ادارے کے رہنماں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ترقی کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ چینی حکومت سفیروں کو اپنے ملک میں ان کے کام کے لیے سہولت اور تعاون فراہم کرے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ممالک اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔لی نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے اصلاحات اور کھلی معیشت کی بنیادی ریاستی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور باہمی مفادپر مبنی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس کے کہ بین الاقوامی صورت حال کیا رخ اختیار کرتی ہے ، چین اپنے دروازوں کو کھلا رکھے گا۔اس موقع پر سفیروں نے عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کی 73ویں سالگرہ پر چینی رہنماؤں اور عوام کو دلی مبارکباد دی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی