i بین اقوامی

چین نے آفت زدہ علاقوں میں زراعت کی معاونت کے لئے 30 کروڑ یوآن مختص کردیئےتازترین

August 18, 2022

چین نے سیلاب، خشک سالی اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداوار میں مدد کے لئے 30 کروڑ یوآن (تقریباً 4 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) کی امدادی رقم مختص کی ہے۔ یہ ہنگامی رقم وزارت خزانہ اور وزارت زراعت و دیہی امور نے مختص کی ہے جو لیاؤننگ ، سیچھوان اور اندرون منگولیا سمیت 13 صوبائی سطح کے علاقوں کو دی جائے گی۔ یہ رقم آفات زدہ علاقوں کو درکار بیج، پنیری، کھاد، کیڑے مار ادویات اور دیگر ضروریات کی خریداری پر سبسڈی دینے اور زرعی پیداوار میں سہولیات کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی