i بین اقوامی

چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، پھیلا ئوروکنے کیلئے سخت ہدایات جاریتازترین

September 20, 2022

چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عہدیدارکا کہنا ہے کہ چین میں ایک ایسے شخص میں انفیکشن پایا گیا جو حال ہی میں بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا، جس کے بعداسے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔چین کے مرکز برائے امراض کے ماہر وبائیات وو ژونیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منکی پاکس کے ممکنہ انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں، جن میں غیر ملکیوں کے ساتھ جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کرنا ہے۔انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اجنبی اور ایسے غیر ملکی افراد جو پچھلے 3 ہفتوں سے بیرون ملک مقیم تھے، ان سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین میں کووڈ-19 کے حوالے سے سخت پابندیاں اورسرحدی کنٹرول کی وجہ سے ملک میں منکی پاکس وبا کی صورت اختیار نہیں کرسکا جس کی وجہ سے منکی پاکس کیسز کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔وو ژونیو کی ٹوئٹر پوسٹ کو کئی چینی شہریوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی