i بین اقوامی

چین میں کیمپس سے باہر تربیتی اداروں میں بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی جاریتازترین

August 12, 2022

چین بھرمیں لازمی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے کیمپس سے باہر1لاکھ 72ہزار تربیتی اداروں میں بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کا تینماہ کا فالو اپ چیک مکمل ہو گیا۔ وزارت تعلیم (ایم او ای )نے جمعرات کوبتایا کہ طلبا پرپڑھائی کا بوجھ کم کرنے اور تربیتی مواد اور عملے کی مینجمنٹ سمیت سات حوالوں سے خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کی گئی،جس کے دوران 4ہزار614 مسائل سامنے آئے جن کی اصلاح کی جاچکی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 206 اداروں نے حکومت کی ہدایات کے مطابق واجبات کو اختیار نہیں کر رکھا تھا جبکہ 3ہزار598اداروں میں بے قاعدہ تعلیمی ٹیوشننگ کا معلوم ہوا۔وزارت نے کیمپس سے باہر تربیت کے لیے طویل مدتی نگرانی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کا اعادہ کیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی