i بین اقوامی

چین میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 19لاکھ 60ہزار سے تجاوز کر گئیتازترین

September 10, 2022

چین بھر میں زیر استعمال 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 19لاکھ 60ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار وانگ پھینگ نے کہا کہ ملک کے 300 سے زائد شہروں میں اعلی معیار کا صنعتی انٹرنیٹ نیٹ ورک کام کررہا ہے ، جس سے روایتی کاروباری اداروں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کا عمل تیز ہورہا ہے۔الائنس آف انڈسٹریل انٹرنیٹ کی طرف سے کئے گئے سروے کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں صنعتی انٹرنیٹ کے اطلاق کی شرح میں گزشتہ دو سالوں میں تقریبا پانچ فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا 83 فیصد کاروباری اداروں کا کہنا ہے اس سے ان کی پیداوار اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وانگ نے کہا کہ5 جی پلس انڈسٹریل انٹرنیٹ اور ایج کمپیوٹنگ جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں جدت کا عمل بھرپور ہے جس سے نئے صنعتی آلات، نیٹ ورکس اور سافٹ ویئر میں جدت کے ساتھ معروف کاروباری اداروں کی مسابقت بہتر ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی